آصف کرمانی کے سسرالیوں کی جائیداد 26 اپریل کو نیلام کرنیکا حکم

آصف کرمانی کے سسرالیوں کی جائیداد 26 اپریل کو نیلام کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید آصف کرمانی کے سسرالیوں کی جائیداد نیلامی کا حکم دیتے ہوئے کریسنٹ پرنٹنگ پریس کی جائیداد نیلامی کے لئے 26اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔بینکنگ عدالت کے جج ذوالفقار لون نے سلک بینک کی درخواست پر سماعت شروع کی تو بینک کے وکیل سید فضل محمود نے موقف اختیار کیا کہ کریسنٹ پرنٹنگ پریس کے مالکان محمد صمیم صدیقی، انسہ آصف، جاؤرت صفدر اور عاطفہ شہزاد نے رسول پارک اچھرہ میں 2کنال 10مرلے کی جائیداد رہن رکھوا کر قرض لیا اور ادائیگی نہیں کی جس پر کریسنٹ پرنٹنگ پریس کو نادہندہ قرار دیا۔

جائیداد نیلامی

مزید :

علاقائی -