نوکرای دلوانے کا جھانسہ دیکر اجتماعی بد اخلاقی ، عدالتی حکم پر بھی مقدمہ درج نہ ہوا

نوکرای دلوانے کا جھانسہ دیکر اجتماعی بد اخلاقی ، عدالتی حکم پر بھی مقدمہ درج ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایک سال قبل نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر5افراد نے 2ساتھی خواتین کے مددسے پہلے اغواکیا، بعدازاں اسے اجتماعی بدخلاقی کا نشانہ بنایا گیا ،مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے باوجود ایک سال گزر گیاہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا، متاثرہ لڑکی انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمد بوسال نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او کومقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی نقل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی رخسانہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسے فریاد،شہباز،خالد انیس،سرداربلوچ ،شبانہ اورارم نے نوکری دلانے کاجھانسہ دے کر اغوا کیااوراس کو مختلف اضلاع میں لے کرگھومتے رہے اور بداخلاقی بھی کی جبکہ رخسانہ کسی طرح ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو ئی۔ عدالتی حکم کے باوجودشاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ایک سال سے مقدمہ درج نہیں کیا،مقدمہ درج کرنے حکم دیاجائے۔

نوکری جھانسہ

مزید :

علاقائی -