جاپانی شہر اوکیناوا میں ایک بار پھر امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ملک سے امریکی فوجی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ

جاپانی شہر اوکیناوا میں ایک بار پھر امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ملک سے ...

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی شہر اوکیناوا میں مظاہرین نے امریکاکے خلاف نعرے لگائے اور اس علاقے سمیت پورے جاپان سے امریکی فوجی اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیا، ان مظاہروں میں پہلی بار اوکیناوا کے گورنر تاکشی اوناگا نے بھی شریک ہوئے۔امریکا ، جنوبی اوکیناوا کے گینووان شہر میں اپنے فضائی فوجی اڈے فوتنما کوکم آبادی والے علاقے ناگو میں منتقل کرنا چاہتا ہے جس کے خلاف اوکیناوا کے عوام نے سخت احتجاج کیا ہے۔اس علاقے کے عوام پورے جاپان خاص طور سے اوکیناوا سے امریکی فوجی اڈوں کو پوری طرح ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ جاپان میں موجود امریکا کے 50 ہزار فوجیوں میں سے 25 ہزار صرف اوکیناوا میں تعینات ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -