مقبوضہ کشمیر،بھاتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ ،وحشیانہ تشدد،4نوجوان شہید،متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر،بھاتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ ،وحشیانہ تشدد،4نوجوان ...

  

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کا ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے4 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین علاقے میں فورسز کے محاصرے میں پھنسے ہوئے نوجوانوں کو بچانے کیلئے احتجاج کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین اوربھارتی فورسز اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ اس دوران اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ زاہد رشیدگردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ منتقل کیاگیا جہاں سے اسے سرینگر کے ہسپتال بھجوادیاگیا ۔ تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا ۔ فورسز کی کارروائی میں متعدد افراد بھی زخمی ہو ئے ۔ فورسز نے مارٹر شیل کے ذریعے علاقے میں ایک مکان کو بھی تباہ کر دیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے جاری تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -