ٹانک میں محسود قبائل کی جانب سے پی اے جنوبی وزیر ستان کے اعزاز میں اعشایہ

ٹانک میں محسود قبائل کی جانب سے پی اے جنوبی وزیر ستان کے اعزاز میں اعشایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک( نمائندہ خصوصی) محسود قبائل کی جانب سے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر السلام خٹک کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹانک رسول شاہ،سینٹر صالح شاہ، ایم این اے جنوبی وزیرستان جمال الدین، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا نائب الدین داوڑ، اسسٹنٹ پولیٹیکل افیسر محمد شعیب، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف ار ٹانک تیمور افریدی، صدر پریس کلب ٹانک اوردین محسود، قبائلی رہنما ملک محسود، ملک حاجی محمد محسود، ملک عرفان برکی،ملک جہانگیر، صلاح الدین ایڈوکیٹ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سرکردہ قبائلی عمائدین اور صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک محسود، ملک اختر گل و دیگر نے پولیٹیکل ایجنٹ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسود قبائل کو حالیہ مردم شماری میں درپیش رکاؤٹوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرکے محسود قبائل کے دل جیت لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محسود قبائل کی جانب سے تقریب کااہتمام پولیٹیکل ایجنٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا کیونکہ محسود قبائل محب وطن جبکہ پاک فوج ، حکومتی اداروں اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ ظفر السلام خٹک نے کہا کہ میں محسود قبائل کا خادم جبکہ انکے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں صحت ، ابنوشی ، موصلاتی نظام سمیت دیگر اہم منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بروقت تکمیل سے مسائل حل ہونگے۔پولیٹکل ایجنٹ کا کہناتھاکہ محسود قبائل کا مشکور ہوں جنہوں نے عشائیے کا اہتمام کرکے حوصلہ افزائی کی۔