عقیدت ختم نبوت ؐ پر پوری امت کا اجماع ہے :قاضی احسان احمد

عقیدت ختم نبوت ؐ پر پوری امت کا اجماع ہے :قاضی احسان احمد

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) مجاہد ختم نبوت ومرکزی مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا قاضی احسان احمد نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر پوری امت کا اجماع ہے اور اجماعی عقیدے سے انکار کرنے والے کا تعلق اسلام سے نہیں رہتا اور تمام مجددین کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدؐآخری نبی ہیں اور تاقیامت کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آئیگا اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم اشرف المخلوت ہیں اللہ نے ہمیں ایمان کے ساتھ پیدا کیا اور امت محمدی کا حصہ بنایا ان خیالات کااظہار انہوں نے کوھاٹ پریس کلب میں تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کے دوران کیا اس موقعہ پر امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوھاٹ مولانا محمدمجاہدین ‘احتشام شامی‘ ناظم کوھاٹ مولانا عاصم نور‘ قاری عبیداللہ رحیمی ‘ محمد علی سمیت کارکنان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے مولانا قاضی احسان احمد کاکہنا تھا کہ ہم مسلمانوں کی منزل طے شدہ ہے اور اس کے راستے اللہ تعالیٰ نے بنادیئے جو مسلمان ان راستوں کو اختیار کرے وہی کامیاب وکامران ہوگا مگر یہ بات طے ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دین کی حقیقت عام لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل ہونا شروع ہوجاتی ہے اور بدعات جنم لینی شروع ہوجاتی ہیں جس کے لئے اللہ تعالیٰ امت محمدیہ میں نیک لوگوں یعنی مجدد پیدا فرمادیتے ہیں جو دین کی تجدید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جو بھی نبوت کا دعویٰ کریگا وہ جھوٹا ہی ہوگا اسلئے امت کے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ایسی بدعات کو روکے دور جدید میں میڈیا پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام کے منافی تعلیمات کو میڈیا پر پیش کرنے سے گریز کرے اور حقائق سے مسلمانوں کو آگاہ کرے کیونکہ مغربی میڈیا اسلام کے خلاف فتنوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہاہے ہم نے اس کامقابلہ کرکے صحیح رخ دکھانا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانا اور ان کی سوچ وفکر میں تبدیلی لانا بھی عبادت کے زمرے میں آتا ہے جس سے ہم اپنی دنیا وآخرت سنوارسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -