چارسدہ ،ایس ایس ٹی جنرل ،میتھس ،فزکس کی عارضی فہرست آویزاں

چارسدہ ،ایس ایس ٹی جنرل ،میتھس ،فزکس کی عارضی فہرست آویزاں

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سراج محمد کے مطابق ایس ایس ٹی جنرل ، میتھس ، فزکس اور بائیو کیمسٹری کی عارضی میرٹ فہرست گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ میں لگادی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم مردانہ کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم مردانہ کے زیر انتظام ایس ایس ٹی جنرل میتھس ، فزکس اور بائیو کمیسٹری کے عارضی میرٹ فہرست آج گورنمنٹ ہائی سکول پڑانگ میں لگائی گئی ہے ۔ متعلقہ امیدوران اپنے میرٹ کو چیک کرکے غلطی کی صورت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کے دفتر سے 31مارچ 2017تک اپیل جمع کرسکتے ہیں ۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والے اپیلوں پر غور نہیں کیا جائیگا۔ پریس ریلیز کے مطابق انٹر ویو سے غیر حاضر امیدوار جلد از جلد حاضر ہو جائیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -