مراد سعید ایم این اے اور محب اللہ کی بار ایسوسی ایشن کبل سوات کو مبارکباد

مراد سعید ایم این اے اور محب اللہ کی بار ایسوسی ایشن کبل سوات کو مبارکباد

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک اور امداد باہمی محب اﷲ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن کبل سوات کے انتخابات برائے سال 2017-18میں کامیاب ہونے والے امیدواروں فضل ربی طاؤس خیل ایڈوکیٹ ، لیاقت علی ایڈوکیٹ،رحیم اﷲ ایڈوکیٹ ،عمر ڈھیر ایڈوکیٹ ،انور علی ایڈوکیٹ اور جمال الدین ایڈوکیٹ کواُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ نو منتخب اراکین سے ایک ملاقات میں اُنہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب اراکین وکلاء کے مسائل حل کرنے اور معاشرے میں امن و انصاف کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اور بار رومز کو سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں تاکہ وکلاء برادری اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -