باجوڑ میں ماموند علاقہ شکرو کے مشران کی پی ٹی آئی میں شمولیت

باجوڑ میں ماموند علاقہ شکرو کے مشران کی پی ٹی آئی میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی کے تحصیل واڑہ ماموند علاقہ شکرو کے مشران کا بڑی تعداد میں شمولیت کا اعلان۔حاجی سید احمد جان پاکستان تحریک انصاف کا واڑہ ماموند میں شمولیتی تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا کثیرتعداد میں لوگوں نے شمولیت کی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے شکرو میں بڑے شمولیتی تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں علاقہ شکرو کے مشران نے بڑی تعداد میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیت کے دوران علاقے کے مشران کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ اس دور جدید میں بھی زندگی کے بنیادی ضروریات سے محروم ہے الیکشن سے پہلے تمام امیدواران بڑے بڑے دعوئے توکرلیتے ہے مگر منتخب ہونے کے بعد ہمیں مکمل انظر انداز کیاجاتاہے۔اب کسی بھی پارٹی پر بروسہ نہیں رہا صرف پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جو ہمارے مشکلات میں کمی لاسکتی ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہمشہ غریب عوام کے آواز کو بلند کیاہے۔ائندہ الیکشن میں NA43 کا ایم این اے پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا جس سے ہمارے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ اس موقع پر حاجی سید احمد جان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شکرو کے مشران ایک اصلاحی کمیٹی بنائے جو علاقے میں مووجود دشمنیوں کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات کرے ہمارا مکمل تعاون اپ کیساتھ ہوگا ۔حاجی سید احمد جان کے خصوصی دعوت پر ڈاکٹر خلیل ،ملک ریاض نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شمولیت کرنے والے افراد میں حاجی گل ذادہ ، حاجی شامت خان ،شاولی خان ،ماسل خان ،گل محمد ،سحردین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں شامل تھے ۔ ڈاکٹر ایوب ،یارزمان خان ،زیرگل نے شمولیت کرنے والے افراد کو ٹوپیاں بھی پہنائی گی۔