کوہاٹ میں جواں سال لڑکی اغواء

کوہاٹ میں جواں سال لڑکی اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے علاقہ توغبالا سے دوشیزہ کو اغواء کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واردات میں ملوث خاتون سمیت تین نامزدملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔تھانہ محمد ریاض شہید میں رپورٹ درج کراتے ہوئے سید صابر شاہ ولد عمر حیات سکنہ توغبالا نے پولیس کو بتایا کہ مبینہ ملزمان مسماۃ جعفری بی بی زوجہ عبدالستار سکنہ سرگودھا،عابد علی ولد ناصر علی سکنہ مظفر گڑھ اور علی نیاز ولد عبدالرزاق ساکن کراچی نے برابطہ آشنائی ورغلا پھسلا کر انکی ہمشیرہ بائیس سالہ مسماۃ ذینب کو اغواء کرلیا ہے۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر روپوش ملزمان اور مغویہ کا سراغ نہ مل سکا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی کیلئے مختلف ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں اور جلد مغویہ کو بازیاب کرکے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔