خاتون امیدوار کو بھرتی نہ کرنے پر ڈی ای او فی میل سے جواب طلب

خاتون امیدوار کو بھرتی نہ کرنے پر ڈی ای او فی میل سے جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے سی ٹی کی پوسٹ پر معذوروں کے کوٹہ پر ٹاپ پرآنے والی خاتون امیدوار کو بھرتی نہ کرنے پر بھرتیوں کاعمل روکتے ہوئے ڈی ای او فی میل صوابی سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سیدعتیق شاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عمران خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارہ روزینہ بیگم نے ضلع صوابی میں سی ٹی کی پوسٹ کے لئے معذوروں کے کوٹہ پردرخواست دی تھی اورمیرٹ کے تحت ٹاپ پرتھی تاہم اسے نظرانداز کرکے میرٹ کوالیفائی نہ کرنے والی امیدوارکو بھرتی کیاجارہا ہے لہذادرخواست گذار کی رٹ پٹیشن منظور کرکے غیرقانونی بھرتی کالعدم قرار دی جائے اور درخواست گذارہ کو میرٹ پربھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بھرتی کاعمل روک دیا اور ڈی ای او زنانہ صوابی سے جواب مانگ لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -