بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور

بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت منظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشا ورمحمدسعید امجدنے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے نورعالم خان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ شاہ قبول پولیس نے 21مارچ2017ء کو ایک کارروائی کے دوران ملزم محمد نورساکن لنڈی کوتل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اڑھائی کلوگرام چرس برآمد کی تھی ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -