جے یوآئی کے امید وار خلیل الرحمان دمڑ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے،مولانا گوہر شاہ

جے یوآئی کے امید وار خلیل الرحمان دمڑ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ...

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی پی سات زیارت پر ضمنی الیکشن میں جے یوآئی کے امید وار خلیل الرحمان دمڑ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے ۔ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ۔آنے والا دور جے یوآئی کا ہے ۔ ان خیالات اظہار رکن قومی اسمبلی اور جے یوآئی کے مرکزی رہنماء مولانا سید گوہر شاہ ، ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان اور قاضی شاہد علی خان نے بلو چستان میں صوبائی نشست پر خالیہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار خلیل الرحمان دمٹر کے کامیابی پر اپنے بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دھاندلی کی تمام کو ششوں کے باوجود جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی کامیابی ان پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو اپنی شکست سے سبق لینی چاہیے ۔ جے یوآئی سے پنجہ آزمائی کرنے والے اپنے انجام سے دو چار ہو گئے ۔ مستقبل بھی جے یوآئی کا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -