مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے دکان کو آگ لگا دی

مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے دکان کو آگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ(نمائندہ پاکستان) مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں رات گئی نامعلوم افراد نے دکان میں اگ لگا دی،ملزمان فرارتفصیلات کیمطابق مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ محلہ میلہ گاہ میں فیصل ولد جمشید مرحوم کے کریانے کے دکان میں رات گئے نا معلوم افراد نے اگ لگا دی ،جبکہ دکان کے گیٹ توڑنے کے بھی کوشش کی لیکن جب دکان نہیں توڑ پائے تو تیل چھڑک کر دکان میں اگ لگا ،دکان کے پاس مٹہ تھانہ کے ایک لیڈی پولیس اہکار کا گھر ہے جب وہ گیٹ تھوڑ رہے تھے تو لیڈی پولیس جھاگ گئی اور جیسے ہی اپنے گھر کا دروازہ کھولا تو ملزمان گاوں کے اندر بھاگنے لگے لیڈی پولیس کے مطابق ملزمان دو لڑکے تھے،اسی طرح اس محلے میں اس سے پہلے بھی چوری کی واردات ہوئی ہے مگر تاحال پولیس نے چوروں کے پکڑنے میں کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں کی۔اسی طرح محلے میں کھڑی گاڑیوں سے بھی کئی بار بیٹیریاں اور سائڈ گلاس وغیرہ چوری ہو چکے،محلہ داروں نے مٹہ پولیس ،ڈی ایس پی مٹہ ،ایس ایچ اومٹہ ودیگر اعلٰی حکام سے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ محلے میں ہونے والے وقعات کو سنجیدگی سے جائے اور ملزمان کو پکڑنے کیلئے حکمت عملی تیار کریں۔اس موقع پر اشاڑی پولیس چوکی کے پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کر کے رپورٹ لکھ دی۔۔