بینک اسلامی کا ہونڈااٹلس کارز لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک

بینک اسلامی کا ہونڈااٹلس کارز لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے سال 2017کے لیے اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے ۔باہمی اشتراک کے ایک سال کی تکمیل کے ساتھ بینک اسلامی اورہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ دونوں نے مشترکہ طور پر پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری کی خدمت کے عہد کی تجدید کی ہے اور صارفین کی گاڑیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قیمتی ہونڈا پراڈکٹس شریعہ کے مطابق آٹو فنانسک کے طریقے کے مطابق پیش کی ہیں ۔علاوہ ازیں مارکیٹ سے مسابقتی شرائط و ضوابط پر یہ اشتراک بذریعہ اسلامی آٹو فنانس پر کشش قیمتوں پر ہونڈا گاڑیاں فراہم کرے گا ۔بینک اسلامی اور ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے نمائندگان کی موجودگی میں یاسر عباس ،سربراہ اسلامی آٹو فنانس ندیم اعظم ،جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کیے ۔اس موقع پر یاسر عاس نے کہا کہ 2016میں ہمارے ابتدائی معاہدے کی کامیابی کی بنیاد پر ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس معاہدے کی توسیع دونوں اداروں اور ان کے صارفین کے لیے ایک سنگ میل ہے جس سے صارفین ،بینک اسلامی کے آٹو فنانس کے سب سے آسان طریقے کے ذریعہ اپنے خوابوں کی گاڑی چلاسکیں گے ۔ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے ندیم اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے بینک اسلامی اور ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ دونوں کے لیے ایک مثالی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔اس اشتراک کی توسیع کے ساتھ ہم اپنے صارفین سے مضبوط اور بہتر تعلقات کا عزم کرتے ہں کہ انہیں بینک اسلامی کے پیش کردہ اسلامی آٹو فنانس کے تحت بہترین ممکنہ مالیاتی پیکج پر بہترین ہونڈا گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ۔