شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، ڈی جی رینجرز

شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، ڈی جی رینجرز

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، رینجرزاہلکار ٹریفک جام کلیئر کرا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شرجیل میمن کے حیدرآباد جلسے کے حوالے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں رینجرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، رینجرزاہلکارٹریفک جام کلیئر کرا رہے تھے۔ڈی جی رینجر نے کہا کہ اگر رینجرز پروٹوکول دینا ہوتا تو کراچی سے حیدرآباد کا بھی دیا جاتا، یہ محض اتفاق تھا کہ ٹریفک جام کے وقت شرجیل میمن کا قافلہ پہنچا تھا، ٹریفک جام کلیئر کراتے وقت رینجرز اہلکاروں کی تصاویر لی گئی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -