بغاوت کیس، متحدہ لندن کے 3کارکنان کی ضمانت منظور

بغاوت کیس، متحدہ لندن کے 3کارکنان کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر): سندھ ہائیکورٹ نے بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات میں ایم کیوایم لندن کے تین کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بغاوت ودہشتگردی مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے متحدہ لندن کے تین کارکنان حسن عالم ، جاوید شوکت اور فیصل کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے تینوں ملزمان کو دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے پاسپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مطلوبہ شواہد ناکافی ہیں، اے ٹی سی نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے گواہوں نے شناخت کیا تھا، مقدمے میں رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رینجرز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا کنور نوید کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف اپیل کی، جس پر رینجرز وکیل نے بتایاکہ کنور نوید کا نام ایف آئی آر میں نہیں، نہ وہ فوٹیج میں نظر آئے۔