پاک قطر تکافل کو 2016 میں 123 ملین کا بعد از ٹیکس منافع

پاک قطر تکافل کو 2016 میں 123 ملین کا بعد از ٹیکس منافع

  

کراچی(اکنامک رپورٹر )پاک قطر گروپ نے سال 2016کے لیے123ملین روپے کے خالص منافع کا اعلان کیاہے۔۔قطر میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں دسمبر 2016کو ختم ہون والے مالی سال کی کارکردگی کے جائزے کے دوران گروپ تکافل فنڈزکے لیے196ملین روپے کے خالص سر پلس کا بھی اعلان کیا گیا۔بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس پاک قطر تکافل کے چیئرمین شیخ بن عبداللہ بن التہانی کی زیر صدارت ہواجس میں کمپنی کی مالی 2016کی کارکردگی کے جائزیکے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبو ں پر بھی تبادلہِ خیا ل کیا گیا۔اجلاس میں کمپنی کے ڈائریکٹرعبدالباسط احمدالشیبائی ،سَیدگل، حسین اعوان کے علاوہ کمپنی کے چیف فائنینشل آفیسراور سیکریٹری کامران سلیم اور اشرف علی صدیقی بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں چیئرمین شیخ بن عبداللہ نے کمپنی کی کارکردگی پر اظہارِاطمینان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کمپنی کی شاخوں کی تعداد پچاس سے زائد ہو گئی ہے جبکہ گورپ کے مجموعی اثاثہ جات کی مالیت 17ارب سے زائد ہے جبکہ گروپ کی منیجمنٹ کے تحت اثاثوں کی مالیت 16ارب سے بڑھ چکی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہماری کمپنی کی خدمات کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ 2017ہمارے لیے بہتر ثابت ہو گا۔ اس موقع پر کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹرسَیدگل نے کہا کہ کمپنی کی کارکردگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور ہماری شریعہ کمپلانس مصنوعات کو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -