ملکی معیشت میں لائیوسٹاک سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رانا اقبال

ملکی معیشت میں لائیوسٹاک سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رانا اقبال

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا ہے حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں انفرمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہم نے نمایاں ترقی کی ہے سی پیک کی تکمیل سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گا لائیو سٹاک پاکستان کی معیشت کا بنیادی جزوہے ملکی معیشت میں لائیوسٹاک سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت پنجاب خود کفالت ، معاشی خوشحالی، دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے لائیوسٹاک کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روزبفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی، ضلع قصور میں مِلک اینڈ بیوٹی کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بفلو میلہ میں پنجاب بھر سے بھینسوں کے دودھ اور خوبصورتی کا مقابلہ کروایا گیا۔ اس موقع پر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق لائیو سٹاک سیکٹر کازراعت کے شعبے میں 55.5%سے زیادہ حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل GDP کا 11.8%حصہ لائیوسٹا ک سیکٹر سے حاصل ہوتا ہے۔ ہمارا ملک دودھ پیدا کرنے والادنیاکا چوتھا بڑا ملک ہے۔ ہماری دودھ کی پیداواری صلاحیت 43 بلین لیٹر سالانہ سے زائدہے۔اور اس کی پیداوری مالیت گندم اور کپاس سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی ہماری معیشت ہیں۔ لائیوسٹاک کا شعبہ ہماری دودھ، بیف ،مٹن اور پولٹری جیسی اہم قومی ضروریات کو پوراکرتاہے۔ اس سال زراعت کے شعبہ میں حکومت پنجاب 147۔ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ بعد ازاں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے مختلف مقابلہ جات جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

رانااقبال

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -