وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ، جسٹس لاہور ہائی کورٹ

وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ، جسٹس لاہور ہائی کورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ وکلاء کے مسائل کا حل عدالت عالیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چکوال ڈسٹرکٹ کورٹس کے دورہ کے موقع پر بار کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پرلاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان، رجسٹرارسید خورشید انور رضوی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال مشتاق احمد تارڑ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کے ججز اور سٹاف سے ملاقات کی، ججز اور سٹاف نے اپنے چیدہ چیدہ مسائل سے فاضل چیف جسٹس کو آگاہ کیا، چیف جسٹس نے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں چیف جسٹس سے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چکوال کے صدر امجد حسین اور جنرل سیکرٹری نثار احمد اصغر سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے بھی ملاقات کی، وکلاء رہنماؤں نے بار کو درپیش مسائل سے متعلق بتایا، جس پر چیف جسٹس مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جسٹس لاہور ہائی کورٹ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -