تحر یک انصاف ملک کے مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے ،چوہدری سرور

تحر یک انصاف ملک کے مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے ،چوہدری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کر پٹ سیاستدان کو ملک وقوم کیلئے آستین کے سانپ سے زیادہ خطر ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام بحرانوں کی جڑ صرف کر پشن ہے جس کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘ ‘بیڈ گور ننس کی وجہ سے عوام کو صحتُ تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ایک خواب بن چکی ہے ۔ وہ کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی پر جشن منانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر ولید اقبال ‘جنرل سیکرٹری لاہور میاں حماد اظہر سیکرٹری اطلاعات لاہور شیخ امتیاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری سرورنے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کے مفاد کی جنگ لڑ رہی ہے جسکی وجہ سے آج تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گر م کر رکھا ہے مگر ہم انکو بھاگنے نہیں دیں گے کیونکہ انکا یوم حساب قر یب آچکا ہے ۔

چوہدری سرور

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -