مولانا عبدالرحمن سلفی کا حافظ نعیم الرحمن سے اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے حافظ نعیم الرحمن کی والدہ کو بلند مقام عطا فرمائے ۔اس موقع پرمولاناعبدالرحمن سلفی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر عدلیہ ٗ حکومت ٗ سینیٹ اور سیاسی جماعتیں جو بیانات آج جاری کررہی ہیں اور جس طرح کی مذمتی مثبت حرکت ان دنوں میں دیکھنے کو ملتی ہے اگر 4 جنوری 2011 سے پہلے یہ صورتحال ہوتی اور ناموس رسالتﷺ پر بیرونی دباؤ مسترد کرکے پاکستانی حکومت گستاخ کو پکڑ کر ان پر کیس چلاتی اور انہیں جرم ثابت ہونے پر سزا دی جاتی تو پھر شائد آج کا پاکستان بہت مختلف ہوتااورتمام اسلامی ممالک میں یہ پیغام آج کی بجائے چھ سال پہلے ہی چلا جاتا۔لیکن اسلامی ملک ہونے اور اسلامی قانون ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔اس موقع پر مولانا مفتی انس مدنی نے کہا کہ ایسے مجرموں کو سزا کے دائرے میں لاکر قانون کی بالادستی کو ثابت کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ جو چیزیں آرہی ہیں ان کو روکا جائے۔اگر ہم اس طرح کی گستاخانہ سرگرمیوں کو نظر انداز کرتے چلے گئے تو یہ ہماری حمیت و غیرت کے خلاف ہوگا۔