کراچی :دوحا جانے والے مسافرسے ایک کلو ہیروئن برآمد

کراچی :دوحا جانے والے مسافرسے ایک کلو ہیروئن برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی ائیرپورٹ سے دو حا جانے والے مسافر کو ایک کلو ہیروئن سمیت پکڑ لیا گیا ہے،ملزم کے خلاف ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے کارروائی کی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد عاصم پرواز کیو آر 605 کے ذریعے کراچی سے دو حا جارہاتھا ،تلاشی کے دوران اس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے ضروری کارروائی کے بعد مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کیحوالے کردیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -