سن رائز اکیڈمی کے تحت فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد

سن رائز اکیڈمی کے تحت فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوم پاکستان کے موقع پر سن رائیز اسپورٹس اکیڈمی نے انڈر- 14 اور انڈر- 13 فٹبال اور کرکٹ کے مقابلے منعقدکرائے- فٹبال میں جی-ایف- اے ملیر اور سن رائیز اسپورٹس اکیڈمی کے درمیان سخت مقابلا ہوا اور مقررہ ٹائم پر کوئی گول نہ کر سکا اور پینلٹی کک پر شہیرحیدر نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم سن رائیز اکیڈمی کو فتح دلائی- سن رائز اسپورٹس اکیڈمی کا دوسرے مرحلے میں سن رائز اکیڈمی انڈر تھرٹین 13 اور سٹی اسکول نارتھ ناظم آباد انڈر تھرٹین13کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔سن رائز انڈرتھرٹین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی 12 اوورز میں80 رنز کاٹارگٹ سٹی اسکول نارتھ ناظم آباد انڈر تھرٹین کو دیاشہیر حیدر نے پچیس رنز اسکور کیے اور صہیب نے 40 شاندار رنز بنائے جس میں تین چوکے شامل تھے۔ سٹی اسکول کی پوری ٹیم 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی سٹی اسکول کی جانب سے محمود نے سب سے زیادہ اسکور کیا 35 رنز بنائے اس موقع پر اسپورٹس آفیسر بحریہ یونیورسٹی عاشق حسین نے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ صہیب اور شہیر حیدر کو مشترکہ دیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی احسان الحسن نے بہت دلچسپی سے میچ دیکھا اور دونوں ٹیموں کا اچھا کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو 23 مارچ کے موقع پرمبارکباد دی اور پاکستان کے قومی دن کے موقع پر آگہی دی اورکہاکہ اس قسم کے میچز بچوں کے درمیان ہوتے رہنے چاہیں تاکہ فٹبال کھیل کو پذیرائی ملے اور بچوں کوآگے بڑھنے کا موقع ملے ۔اس موقع پر شاندارآگنائزنگ پر صدر آفتاب حیدراور اسپورٹس سیکریٹری عاشق حسین کو مبارکبادی اور اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -