پیرو :ہنگامی لینڈنگ کے بعد پر ٹوٹنے سے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

پیرو :ہنگامی لینڈنگ کے بعد پر ٹوٹنے سے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی
پیرو :ہنگامی لینڈنگ کے بعد پر ٹوٹنے سے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

  

پیرو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرومیں دوران پروازتکنیکی خرابی کے باعث  نجی ایئر لائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی جس دوران پر ٹوٹنے سے اس میں آگ لگ گئی تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

مقامی میڈیا کے مطا بق دوران پرواز تکینیکی خرابی پیدا ہونے سے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرا ئی تاہم اس دوران طیارے کا دایاں پر ٹوٹ گیا اور پھر آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔حادثے کے باعث طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -