آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، اسلام آباد ، کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے:محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، اسلام آباد ، کشمیر سمیت ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، اسلام آباد ، کشمیر سمیت چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے:محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ میں موسم گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی چال ، تفصیلی خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام میں06، پاراچنار، دیر05، بالاکوٹ04، دروش، مالم جبہ، سیدو شریف، رسالپور03، چراٹ، کوہاٹ، کاکول02، میرکھانی، پشاور01، بگروٹ03، استور02، ہنزہ01، کوٹلی05، مظفرآباد03، راولاکوٹ02، گجرات، مری اور کامرہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مسافر طیارے میں آگ لگ گئی اور پھر ۔۔۔

آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق لاڑکانہ، میرپورخاص میں44، شہید بینظیر آباد، سبی، رحیم یار خان43، جیکب آباد، سکھر، پڈعیدن، موہنجوداڑو، مٹھی42، چھور، حیدرآباد، دادو، روہڑی، خانپور، لسبیلا41، نورپورتھل، تربت40جبکہ لاہور اور پشاور میں 20، اسلام آباد 15، کراچی 24،کوئٹہ 11، گلگت 12،چترال 09اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -