بی سی سی آئی کا حکومت کو خط خوش آئند،میرے خیال میں پاک بھارت سیریز کا امکا ن نہیں:چیئرمین پی سی بی

بی سی سی آئی کا حکومت کو خط خوش آئند،میرے خیال میں پاک بھارت سیریز کا امکا ن ...
بی سی سی آئی کا حکومت کو خط خوش آئند،میرے خیال میں پاک بھارت سیریز کا امکا ن نہیں:چیئرمین پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کاحکومت کو خط لکھنا خوش آئندہے لیکن میرے خیال میں پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ 6 سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا،ششانک منوہر نے پاکستان سے کھیلنے کیلئے کہا تھا،بھارت نے پاکستان سے سیریز نہیں کھیلی تو آئی سی سی نے ان کو سزا دی,بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کھیلنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

’مجھے 500 روپے بھیجو پھر دیکھو کیا کرتی ہوں‘ نوجوان لڑکی انٹرنیٹ پر مَردوں کو پیغام دینے لگی، رقم ملنے کے بعد کیا کرتی ہے؟ جان کر مَرد شرم سے پانی پانی ہوگئے

شہریار خان نے مزید کہا کہ خدا کرے کہ بھارتی حکومت بورڈ کے خط کا مثبت جواب دے اگر بھارتی حکومت مان جاتی ہے تو ہم اپنی حکومت سے اجازت لینگے۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ بھارتی حکومت خط کا کیا جواب دیتی ہے،امید ہے کہ حکومت بی سی سی آئی کو اجازت دیدے گی۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید :

کھیل -