مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپ کا سکہ 31 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپ کا سکہ 31 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا
مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپ کا سکہ 31 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

سٹیٹ بینک نے عبدالستار ایدھی کے انتقال سے تقریباً ایک ہفتہ بعد 15 جولائی 2016ءکو ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سکہ جاری کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ سکہ مرحوم عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات کی یاد میں جاری کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا : بھارتی میڈیا

اس سکے کی ایک جانب ہلال اور ستارہ بنا ہوا ہے اور اسلامی جمہوری پاکستان کندہ ہے جبکہ دوسری جانب عبدالستار ایدھی کی تصویر کیساتھ پیدائش کا سال 1928ءاور وفات کا سال 2016ءدرج ہے۔

مزید :

قومی -