وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف نایاب جانور ”مارخور “ کا شکار کرنے پر مقدمہ درج

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف نایاب جانور ”مارخور “ کا شکار کرنے ...
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف نایاب جانور ”مارخور “ کا شکار کرنے پر مقدمہ درج

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف نایاب جنگلی جانور کا شکار کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

بی بی سی کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کیخلا ف نایاب جانور ”مارخور “ کو مارنے پرعدالتی حکم کے بعد محکمہ جنگلات کی مدعیت میں لیویز تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی چال ، اپنی ہی حکومت کو خط لکھ دیا ۔خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

جنگلات کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے تکتو کے علاقے میں مارخور کا شکار غیر قانونی طورپر کیا جس پر بلوچستا ن ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا اور پھر محکمہ جنگلات نے تکتو کے علاقے میں واقع لیویز تھانے میں مقدمہ درج کیا ۔سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تک انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی انہوں نے کوئی غیر قانونی شکار کیا ہے ۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر۔۔۔

یاد رہے مار خور کے شکار کے بعد سرفراز بگٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ شکار کے لیے استعمال ہونے والی ایک بندوق ہاتھ میں تھامے مارخور کے قریب بیٹھے نظر آرہے ہیں جس پر بلوچستان ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔بلوچستان میں مارخور کے شکار کے لیے ایک طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔ ایک مارخورکے شکارسے پہلے محکمہ جنگلات کو 80ہزار سے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -