جھل مگسی:ذہنی مریض شخص نے تین خواتین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
جھل مگسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوٹھ کھتسور میں ایک ذہنی مریض شخص نے تین خواتین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے گوٹھ میں ایک گھر کے اندر فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جبکہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔