یورپی ملک رومانیہ نے سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی

یورپی ملک رومانیہ نے سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی
یورپی ملک رومانیہ نے سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپی ملک رو مانیہ نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش کااظہار کردیا ۔اسلام آباد میں اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نکولے گویا نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ رومانیہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کس طرح شامل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین میں شامل ممالک میں رومانیہ تیزی کے ساتھ معاشی ترقی کرنے والا ملک ہے ۔پاکستان اور رومانیہ کے باہمی تعلق پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ سیاسی ،معاشی ،ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں مضبوط باہمی تعلق ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 100ملین ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی تعلقات ہیں ۔وزیراعظم کے دورہ رومانیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان وفود کی سطح پر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ،معاشی تعلقات اور دفاعی معاہدے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

بی سی سی آئی کا حکومت کو خط خوش آئند،میرے خیال میں پاک بھارت سیریز کا امکا ن نہیں:چیئرمین پی سی بی

مزید :

قومی -