سیریز کھیلنی ہے تو پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر، بھارت کی کوئی اور بات نہ مانی جائے: سکندر بخت

سیریز کھیلنی ہے تو پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر، بھارت کی کوئی اور بات نہ مانی ...
سیریز کھیلنی ہے تو پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر، بھارت کی کوئی اور بات نہ مانی جائے: سکندر بخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کے بجائے اپنے ملک میں کھیلنے یا کوئی اور بات کی تو پی سی بی کو کسی صورت نہیں ماننا چاہئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اگر ان کی حکومت سے اجازت مل جاتی ہے تو پاکستان کو ہر صورت اپنے ملک میں سیریز کھیلنا ہوگی اور اگر بھارت نے اپنے ملک میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تو انکار کر دینا چاہئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو چکا ہے اور بھارت اپنے ملک میں سیریز کھیل کر بہت پیسے کما چکا ہے لیکن اب ہماری باری ہے۔ اب بھارت یا تو پاکستان میں آ کر سیریز کھیلے یا پھر پاکستان کی مرضی سے کسی نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلے لیکن قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز کیلئے کسی صورت بھارت بھیجنے پر رضامندی ظاہر نہ کی جائے۔

مزید :

کھیل -