کورکمانڈر لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ، مردم شماری کے کام کا جائزہ

کورکمانڈر لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ، مردم شماری کے کام کا جائزہ
کورکمانڈر لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ، مردم شماری کے کام کا جائزہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مردم شماری کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کور کمانڈر نے مردم شماری کے عمل کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔سینٹرل کنٹرول روم کے دورے کے دوران کور کمانڈر کو شہر میں جاری مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ وارڈز کے دورے کے دوران کور کمانڈر نے شہریوں سے ان کی مشکلات بھی پوچھیں۔

مزید :

لاہور -