”گریجوایشن انگلش میں اور مقابلے کا امتحان اردو میں کیسے ہو سکتا ہے “، لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا

”گریجوایشن انگلش میں اور مقابلے کا امتحان اردو میں کیسے ہو سکتا ہے “، لاہور ...
”گریجوایشن انگلش میں اور مقابلے کا امتحان اردو میں کیسے ہو سکتا ہے “، لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقابلے کا امتحان دینے والے طلباءکی امیدوں پر پانی پھر گیا ، لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم بینچ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کے حکم کو معطل کر تے ہوئے امتحان انگریزی میں لینے کا حکم سنا دیا ۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ گریجوایشن انگلش میں اور مقابلے کا امتحان اردو میں کیسے ہو سکتا ہے ؟ ایف پی ایس سی کی اردو میں فوری طور پر امتحان لینے کی تیار ی نہیں ۔ سی ایس ایس کے 51مضامین میں سے 43کا اردو ترجمہ نہیں ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل سنگل بینچ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کا حکم سنایا تھا جسے آج لاہور ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -