میکسکو میں دو لڑکیاں رن وے پر سیلفیا ں لیتے ہوئے جہاز کی ٹکر سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں

میکسکو میں دو لڑکیاں رن وے پر سیلفیا ں لیتے ہوئے جہاز کی ٹکر سے جان سے ہاتھ ...
 میکسکو میں دو لڑکیاں رن وے پر سیلفیا ں لیتے ہوئے جہاز کی ٹکر سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں

  

میکسکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن )میکسکو میں دو نوجوان لڑکیاں رن وے پر اپنی سیلفیا ں بناتے ہوئے جہاز کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ”ڈیلی میل “کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے علاقے چی ہوا ہوا میں جہاز رن وے پر لینڈ کر رہا تھا جہاں 18سالہ نزیہ مینڈو کورل اور 17سالہ کلاریسا مرنڈا سلیفیاں لینے میں مصروف تھیں ،دونوں لڑکیاں رن وے پر موجود اپنی وین کے پیچھے سیلفیاں لے رہی تھیں اس لیے انہیں پتہ نہیں لگا کہ پیچھے سے جہاز آرہا ہے جس کے پروں سے ٹکرا کر دونوں لڑکیاں موت کے منہ میں چلی گئیں ۔رپورٹ کے مطابق لوگوں نے حادثے سے قبل دونوں لڑکیوں کو خطرے سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا تاہم ان دونوں اس خطرے کو نظر انداز کردیا تھا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -