”سلمان خان کی نئی بھابھی۔۔۔؟“ ملائکہ اروڑا خان سے علیحدگی کے بعد ارباز خان نے نیا ’پیار‘ ڈھونڈ لیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”سلمان خان کی نئی بھابھی۔۔۔؟“ ملائکہ اروڑا خان سے علیحدگی کے بعد ارباز خان ...
”سلمان خان کی نئی بھابھی۔۔۔؟“ ملائکہ اروڑا خان سے علیحدگی کے بعد ارباز خان نے نیا ’پیار‘ ڈھونڈ لیا، تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ سال بالی ووڈ کے اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی علیحدگی کی خبر آئی تو ہر جانب ہلچل برپا ہو گئی کیونکہ دونوں کے درمیان 17 سال بعد علیحدگی ہو رہی تھی اور ہر کوئی ان کیلئے افسوس کا اظہار کر رہا تھا۔ جبکہ سلمان خان کی کوششیں بھی رائیگاں گئی تھیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

دونوں کو علیحدگی کے بعد بھی چند ایک مواقعوں پراکٹھے دیکھا گیا تو بھی سب حیران ہوئے اور کچھ نے تو سمجھا کہ شائد دونوں دوبارہ سے اکٹھا ہونے کی سوچ رہے ہیں لیکن اب یہ افواہیں بھی دم توڑ گئی ہیں کیونکہ ارباز خان نے بالآخر ”نیا پیار“ ڈھونڈ لیا ہے جس کا انکشاف انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اب وہ ”اکیلے“ نہیں ہیں۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ ان میں سے کسی ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوئے ہیں جن کی تصاویر ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر ہیں تو انہوں نے پوچھا، ”آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟ اگر آپ ’ییلو‘ کے بارے میں کہہ رہے ہیں تو وہ صرف میری دوست ہے، جس میں گووامیں ملا، اس کا اپنا ایک ریسٹورنٹ ہے۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خیر! ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک اور لڑکی کی تصاویر بھی اپ لوڈ ہیں اور ارباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا نام الیگزینڈریا ہے۔ انہوں نے کہا کہ”وہ میری دوست ہے اور میں اس کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہا ہوں، لیکن ہمارے درمیان ابھی کچھ زیادہ نہیں ہے۔۔۔ اور ابھی بہت طویل سفر ہے۔“

مزید :

تفریح -