غیر قانونی بھرتیاں : سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب سمیت 4ڈی جیز کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم سنا دیا

غیر قانونی بھرتیاں : سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب سمیت 4ڈی جیز کو نوکریوں سے فارغ ...
غیر قانونی بھرتیاں : سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب سمیت 4ڈی جیز کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم سنا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب سمیت 4ڈی جیز کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم سنا دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے نیب میں غیر قانونی تقرریوں کیخلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈی جی نیب عالیہ رشید سمیت 4ڈی جیز کو فوری طور پر نوکریوں سے فارغ کرنے اور دیگر افسران کیخلاف 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا ۔عدالتی حکم کی زد میں آنے والے 3 فوجی افسران بھی شامل ہیں ۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کمیٹی 2ماہ میں نیب افسران کی سکروٹنی کرے اور نیب خالی آسامیوں پر 3ماہ میں دوبارہ بھرتیاں کرے ۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تینوں افسران کو ریٹائرمنٹ کے تمام فوائد دیے جائیں گے تاہم ڈی نوٹیفائی افسران ضرورت کے وقت کنٹریکٹ پر رکھے جا سکتے ہیں ۔کمیٹی میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، ڈی جی ایچ آر نیب اور ایف پی ایس سی کا نمائندہ شامل ہو گا ، کمیٹی رواں ہفتے کام شروع کر ے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -