آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹ سنٹر کا دورہ،اے کے رجمنٹ کی ملک کے دفاع کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں:جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹ سنٹر کا دورہ،اے کے رجمنٹ کی ملک کے دفاع کیلئے ...
آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹ سنٹر کا دورہ،اے کے رجمنٹ کی ملک کے دفاع کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں:جنرل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیررجمنٹ کی ملک کے دفاع کے لیے بیش بہا قربانیاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر رجمنٹ سنٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجزلگانے کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر رجمنٹ نے ملکی دفاع کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،اے کے رجمنٹ کے شہداء کی تعداد 3 ہزار 842 ہے۔آرمی چیف نے مادروطن کے دفاع کیلئے رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم اور آرمی چیف نے نئے لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو تقرری کے بیجز لگائے اور آرمی چیف نے سبکدوش کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی خدمات کو بھی سراہا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

قومی -اہم خبریں -