بھارتی وزارت داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بی سی سی آئی کے خط کو مستردکردیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزارت داخلہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بی سی سی آئی کے خط کو مستردکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حالات سازگار نہیں ہیں اس لئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی فی الحال اجازت نہیں دے سکتے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
راج ناتھ سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں پاک بھارت سیریز نہیں ہورہی۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سیریز نہ ہونے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کااعلان کیا تھا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کیلئے حکومت کو خط لکھا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیساتھ سیریز کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا : بھارتی میڈیا