اکتیس مارچ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام کاآخری دن، 4 اپریل سے واپسی شروع ہوگی

اکتیس مارچ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام کاآخری دن، 4 اپریل سے ...
اکتیس مارچ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام کاآخری دن، 4 اپریل سے واپسی شروع ہوگی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 31 مارچ افغان پناہ گزینوں کے پاکستان میں قانونی قیام کا آخری دن ہوگااوراگلے ہی دن واپس افغانستان بھوانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے افغان پناہ گزین 4 اپریل سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل شروع کرے گا۔ عالمی ادارہ کی طرف سے امداد کی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا اور اس کی وجہ دنیا بھر میں تیزی سے بے گھر افراد میں تیزی سے اضافہ بتائی گئی ہے۔

یادرہے کہ پاکستان میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے وقت لاکھوں کی تعداد میں افغان باشندے ہجرت کرکے پاکستان آگئے تھے اور اب پاکستان نے اُنہیں اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ سنادیا ہے جس پر کافی عرصے سے عمل درآمد کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ کئی افغان باشندے اپنے وطن واپس بھی جاچکے ہیں۔ 

مزید :

اسلام آباد -