شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ ...
شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

  

میامی(اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹاروشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں قزاقستان کی یاروسلاوا شیڈووا اور انکی امریکی جوڑی دار وانیا کنگ کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

میامی میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی یاروسلاوا شیڈووا اور انکی امریکی جوڑی دار وانیا کنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل -