بادشاہ نے پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے مکمل مینڈیٹ دیا ہے:بحرینی وزیر کی نواز شریف سے ملاقات

بادشاہ نے پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے مکمل مینڈیٹ دیا ہے:بحرینی ...
بادشاہ نے پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے مکمل مینڈیٹ دیا ہے:بحرینی وزیر کی نواز شریف سے ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحرین کے وزیر نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بادشاہ نے پاکستان سے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مکمل مینڈیٹ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے بحرین کے وزیر برائے صنعت تجارت و سیاحت زید آر الزیانی نے ملاقات کی ہے جس کے دوران وزیراعظم نے بحرینی بزنس گروپس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحرین بزنس کانفرنس سے تجارتی شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا، پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور قابل اعتماد پارٹنر سمجھتاہے،پاک بحرین تعاون دونوں ملکوں کی ترقی وخوشحالی کاسبب ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

بحرینی وزیر نے وزیراعظم کو بحرین کے کنگ حماد بن عیسیٰ ال خلیفہ کانیک خواہشات کاپیغام پہنچایا اور کہا کہ بادشاہ نے پاکستان سے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مکمل مینڈیٹ دیاہے۔بحرین کا وفد شیخ حمد بن سلمان الخلیفہ بدر فرید‘ عبدالرحمن عیسیٰ السعد‘ سید ہشان الوائی سلمان الساکن اور بحرین کے دیگر حکام پر مشتمل تھا.

وزیراعظم نے بحرین میں پاکستانی سفیر کی تعلقات کی مضبوطی کیلئے کردار کو سراہا اور بحرینی کنگ حماد الخلیفہ کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان ایک آئیڈل ملک بن چکاہے، پاکستان کے اقتصادی حالات کی تبدیلی کو عالمی سطح پر سراہا جارہاہے اور پاکستان میں امن کی بہترصورتحال سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -