”مجھے اس قدر رسپانس۔۔۔“معروف اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”مجھے اس قدر رسپانس۔۔۔“معروف اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی ...
”مجھے اس قدر رسپانس۔۔۔“معروف اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بارے جائزے بالکل نہیں پڑھتی ہیں۔ودیا نے کہا کہ کردار کو محنت سے ادا کرنے کی وجہ سے فلم کامیاب ہو نہ ہو میں ضرورکامیاب ہو جاتی ہوں۔اپنی آنے والی فلم بیگم جان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے 38 سالہ ودیا بالن نے کہا کہ ان کو سری جیت سرکار سے پتہ چلا ہے کہ ان کی فلم بیگم جان کے ٹریلرز کو دیکھنے والوں کی تعداد چند روز میں ہی 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس کو سن کر بے حد خوشی ہوئی کیونکہ مجھے اس قدر ریسپانس کی توقع نہیں تھی.

ودیا نے کہا کہ ان کے پاس مصروفیات کی وجہ سے اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بارے ریویوز سے خبردار رہیں اس لئے وہ اپنے اور اپنی اداکاری بارے خیالات یا جائزے اور کہانیاں بالکل نہیں پڑھتی ہیں،کوئی جائزہ جو بہت اچھا ہو اس کے بارے ان کے والد،بھائی یا شوہر بتادیتے ہیں تو علم ہو جاتا ہے ورنہ ان کو ان سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ سکرپٹ کا انتخاب اپنی جبلی یا چھٹی حس کی آواز پر کرتی ہیں انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ اگر انہوں نے یہ کردار ادا کیا تو اس کو پسند کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ میری کئی فلموں نے اچھا کاروبار نہیں کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا اور ان کی فنی تسکین کے لئے یہی کافی ہوتا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انھوں نے کبھی اپنے کام کو پرکھا نہیں ہے میں جو کرتی ہوں اس کو پر جوش طریقے سے انجوائے کرتے ہوئے کرتی ہوں اور اپنی تمام توانائیاں اس میں لگا دیتی ہوں شاید اسی لئے فلم کامیاب ہو نہ ہو میں کامیاب ہو جاتی ہوں۔انھوں نے کہاکہ فلم بیگم جان کی کہانی،ڈائیلاگز، میک اپ،ملبوسات اور ماحول کی تشکیل کے لئے بے حد محنت کی گئی ہے۔

انھوں نے کہاکہ بیگم جان کی شوٹنگ کے دوران ان کی فلم کا سیٹ طوفان سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا اس وقت ان کے پاس سوجیت سریکار اور کاسٹیوم ڈیزائنر ریک رائے فلم کے ملبوسات پر بات چیت کے لئے ان کے گھر پر تھے،سوجیت کو فون پر سیٹ کی تباہی کی اطلاع دی گئی تو وہ یوں چونکے جیسے انہوں نے میرے کمرے میں کسی بھوت کو دیکھ لیا ہو،یہ لمحہ میرے لئے فلم کے حوالے سے یادگار بن گیا۔

مزید :

تفریح -