’’کب تک ایمانداری سے چمٹے رہو گے۔میں کسی کو کہہ دیتا ہوں تاکہ وہ ۔ ۔ ۔‘‘ بڑے سیکیورٹی اہلکار کو زرداری کی ایسی پیشکش کہ جان کر پوری قوم حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگےگی

’’کب تک ایمانداری سے چمٹے رہو گے۔میں کسی کو کہہ دیتا ہوں تاکہ وہ ۔ ۔ ۔‘‘ بڑے ...
’’کب تک ایمانداری سے چمٹے رہو گے۔میں کسی کو کہہ دیتا ہوں تاکہ وہ ۔ ۔ ۔‘‘ بڑے سیکیورٹی اہلکار کو زرداری کی ایسی پیشکش کہ جان کر پوری قوم حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگےگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور کالم نگار روف کلاسرا نے اپنے تازہ کالم میں لکھا ہے کہ کراچی کے ایک پولیس افسر نے خود مجھے بتایا کہ ایک دفعہ صدر زرداری نے انہیں کہاکہ کب تک ایمانداری سے چمٹے رہو گے، کچھ کما لو، بچے ہیں تمہارے، کسی کو کہہ دیتا ہوں ،کاروبار میں تمہارا حصہ ڈلوا دیتا ہوں۔

روف کلاسرا نے لکھا کہ وہ پولیس افسر حیرانی سے ملک کے سابق صدر کی یہ گفتگو سنتا رہا، زرداری کے اسلام آباد میں ایک قریبی‘ جن کے حوالے انہوں نے پورا سی ڈی اے کر دیا تھا، میری موجودگی میں کسی سے کہہ تھا کہ کھل کر کھاﺅ اور عیش کرو‘، یار کوئی پارٹی پکڑو اور سندھ میں کام کراتے ہیں۔ موصوف بولے کہ کوئی پاور پلانٹ کی بڑی پارٹی پکڑو تاکہ تگڑا کمشن ملے۔ وہ بندہ میری طرف دیکھ کرگھبرا گیا کہ صحافی کی موجودگی میں کیا کہہ رہے ہو۔ بھلا یہ کیسے ممکن تھا کہ بندہ زرداری کا دوست ہو اور شرمندہ ہو۔ وہ موصوف ایک لمحے کے لیے بھی شرمندہ نہ ہوئے اور ہنس کر بولے،یہ ہمارے دوست ہیں انہیں پتہ ہے ہم مال بناتے ہیں۔میں اس دوست پر تین حرف بھیج کر اس محفل سے اٹھ آیا۔

مزید :

لاہور -