پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے مابین تصادم، انتظامیہ نے نئی پابندیاں لگا دیں

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے مابین تصادم، انتظامیہ نے نئی پابندیاں لگا دیں
پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کے مابین تصادم، انتظامیہ نے نئی پابندیاں لگا دیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے جامعہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ضابطہ اخلاق کے مطابق داخلے کے وقت والدین بچے کی سیاسی یا لسانی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کا حلفیہ بیان جمع کروائیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی کشیدگی ہاسٹلز تک پہنچ گئی، ایک گروہ نے مخالف گروپ کے 3 کمروں کو آگ لگادی

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی طلبہ تصادم کیس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ اور سفارشات پر مبنی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ادارے کی حدود میں ہر قسم کے طلبہ فنکشن پر بھی پابندی کا فیصلہ کرلیا۔انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے ہر قسم کے نعروں پر بھی پابندی ہو گی۔جبکہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبہ کے مہمانوں کے داخلہ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

پنجاب یونیورسٹی میں ایک بار پھر دو طلباء تنظیموں میں کشیدگی،3 طلباء کو پیپر دینے سے روک دیا گیا

ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام شعبہ جات کے سربراہان سیاسی اور لسانی معاملات میں ملوث طلبہ کی فہرست یونیورسٹی انتظامیہ کو مہیا کریں گے۔

مزید :

لاہور -