یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا چینی کی قیمت میں3روپے فی کلو کی کمی کا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا چینی کی قیمت میں3روپے فی کلو کی کمی کا اعلان
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا چینی کی قیمت میں3روپے فی کلو کی کمی کا اعلان

  

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔یہاں جاری اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے تمام سٹورز پر چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا ہے اب چینی 65روپے فی کلو کی بجائے62روپے فی کلو فروخت کی جا ئیگی ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ کارپوریشن اس سے پہلے بھی مختلف دالوں ،گھی آئل ، چائے وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کر چکی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -