ڈالر 10 پیسے، پاﺅنڈ کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کی کمی

ڈالر 10 پیسے، پاﺅنڈ کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کی کمی
ڈالر 10 پیسے، پاﺅنڈ کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کی کمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر 106 روپے80 پیسے پر آگیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 106 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 106 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاﺅنڈ کی قیمت خرید 131 روپے اور قیمت فروخت 132 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس کیا رہے؟ جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید :

بزنس -