آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کی ایک درجہ ترقی ،پانچویں نمبر پر آ گئی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کی ایک درجہ ترقی ،پانچویں ...
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کی ایک درجہ ترقی ،پانچویں نمبر پر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستا ن ٹیسٹ ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہو ئی ہے جس کے بعد ٹیم چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا۔ آسٹریلیااور بھارت ٹیسٹ سیریزکے اختتام پر جاری رینکنگ میں پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر چھٹے نمبرپر چلی گئی تھی تاہم اب ہملٹن ٹیسٹ میں کیوی ٹیم کی شکست نے انہیں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ واپس چھٹے نمبرپر دھکیل دیا اور پاکستان کو ایک بارپھر پانچویں پوزیشن سنبھالنے کا موقع مل گیا ہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بھارت122 پوائنٹس کیساتھ پہلے ، جنوبی افریقہ 109پوائنٹس کیساتھ دوسرے،آسٹریلیا108پوائنٹس کیساتھ تیسرے ،انگلینڈ101پوائنٹس کیساتھ چوتھے اور پاکستان 97 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈچھٹے،سری لنکاساتویں،ویسٹ انڈیز8ویں،بنگلہ دیش9ویں اورزمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل -