مسلم لیگ ن بتائے شہبازشریف اورپرویزخٹک کے عہدوں میں کیافرق ہے؟وزیراعلی پنجاب 2کلو میٹر کافاصلہ بھی ہیلی کاپٹرپر طے کرتے ہیں:وزیر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

مسلم لیگ ن بتائے شہبازشریف اورپرویزخٹک کے عہدوں میں کیافرق ہے؟وزیراعلی ...
مسلم لیگ ن بتائے شہبازشریف اورپرویزخٹک کے عہدوں میں کیافرق ہے؟وزیراعلی پنجاب 2کلو میٹر کافاصلہ بھی ہیلی کاپٹرپر طے کرتے ہیں:وزیر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ بتائے کہ شہباز شریف اور پرویز خٹک کے عہدوں میں کیا فرق ہے؟وزیراعلی پنجاب تو 2کلو میٹر کا فاصلہ بھی طے کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں ۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کی ایک درجہ ترقی ،پانچویں نمبر پر آ گئی

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے و زیر شاہ فرمان کا کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر خیبر پختونخوا میں ایم آئی17ہے تو شہباز شریف کے پاس جیٹ طیارہ ہے۔میرا مسلم لیگ ن سے سوال ہے کہ پرویزخٹک اور وزیراعلی پنجاب کے عہدے میں کیافرق ہے؟۔انہوں نے خیبر پختونخوا میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ منظر عام پر آنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس روز وزیراعلی ٰکے مشیرعبدالحق نے ہیلی کاپٹرسے کوہستان کادورہ کیا تھا۔عبدالحق اورزرگل ہربن اوربھاشاکی رائلٹی کامسئلہ حل کرنے جرگہ میں گئے تھے۔ جب سے ہیلی کاپٹرخرید ے گئے ہیں تب سے آج تک یہ دورہ مفید تھاجبکہ اے این پی کے دور میں ہیلی کاپٹر 1121گھنٹے اورہمارے دور میں ہیلی کاپٹر569 گھنٹے استعمال ہو۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ہیلی کاپٹر کا استعمال سابق گورنرسردارمہتاب اورمسلم لیگ ن کے گورنرزنے کیاہے۔

مزید :

پشاور -