عمران خان سے پارٹی رہنما کی تجاوزات کے سوال پر عبد العلیم خان صحافی سے الجھ پڑے ، منہ بند رکھنے کے لئے سوال کرنے والے صحافی کو شرمناک پیشکش کر دی

عمران خان سے پارٹی رہنما کی تجاوزات کے سوال پر عبد العلیم خان صحافی سے الجھ ...
 عمران خان سے پارٹی رہنما کی تجاوزات کے سوال پر عبد العلیم خان صحافی سے الجھ پڑے ، منہ بند رکھنے کے لئے سوال کرنے والے صحافی کو شرمناک پیشکش کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی پیدا ہوگئی۔ آپ کی پارٹی کا ایک رہنما ءتجاوزات میں ملوث ہے اس حوالے سے عمران خان سے سوال پوچھنے پر علیم خان صحافی سے الجھ پڑے، صحافی کو 10مرلے پلاٹ کی آفر کرادی ۔

نواز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، دونوں نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے چئیر مین نیب کی تقرری کی، پانامہ کیس سے جان چھڑانے کے لئے وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی سے ڈیل کی :عمران خان

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ سے باہر عاصم حسین کی ضمانت کے معاملے پر عمران خان پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ پریس کانفرنس میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب ایک صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف عدالت میں گئے ہیں جبکہ آپ کی پارٹی کا ایک رہنما ءتجاوزات میں ملوث ہے جس پر تحریک انصاف کے رہنماءعلیم خان برہم ہوگئے اور وہ سٹیج سے اٹھ کر صحافی کے پاس پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن بتائے شہبازشریف اورپرویزخٹک کے عہدوں میں کیافرق ہے؟وزیراعلی پنجاب 2کلو میٹر کافاصلہ بھی ہیلی کاپٹرپر طے کرتے ہیں:وزیر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

صحافی سے الجھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو کچھ مفادات چاہیں تو میں حاضر ہوں ، اسلام آباد میں تمھیں5یا10مرلے کا پلاٹ دے دیتا ہوں۔انہوں نے صحافیوں پر سنگین  الزامات لگائے  جبکہ پارٹی کے رہنماﺅں نے موقع پر صحافیوں اورعلیم خان کے درمیان بیچ  بچاﺅ کرایا۔

صحافیوں نے تھانہ بنی گالہ میں علیم خان کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں مﺅقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیم خان نے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھماکیاں دی ہیں، صحافیوں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عبد العلیم خان ہوں گے۔

مزید :

قومی -